آئی فون پر اوقات نماز اور قبلہ نما کی اپلیکشن کا آغاز

آئی فون آئی فون

مسلمانوں کے لیے آئی فون پر اوقات نماز اور قبلہ نما کی اپلیکشن کا آغاز، 35 ہزار فٹ کی بلندی پر بھی نماز کے وقت اور قبلہ رُخ کا پتا چل سکے گا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور کی ایک کمپنی نے آئی فون پر ایک نئے اپلیکشن کا اضافہ کیا ہے۔ یہ مسلمانوں کو نماز کے وقت اور قبلہ نما کے بارے میں خبردار کرے گا۔ اگر مسلمان 35 ہزار فٹ کی بلندی پر بھی سفر کر رہے ہوں گے تو آئی فون پر اس نئے اطلاق کی مدد سے انھیں نماز کے وقت اور قبلہ کے رُخ کا پتا چل سکے گا۔ ''کریسنٹ ٹریپس'' کے نام سے یہ نیا اطلاق سنگاپور کی فرم کریسنٹریٹنگ نے تیار کیا ہے۔ اس فرم کے چیف ایگزیکٹو فضل بہارالدین کا کہنا ہے کہ نماز کی اطلاع اور قبلہ نما بتانے والا نیا اطلاق آیندہ چند ماہ کے دوران اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس اپلیکشن میں مسلمانوں کے نماز پڑھتے ہوئے آڈیو کلپس بھی شامل ہیں۔ فرم کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈینی بولڈک کے بہ قول مسلم مسافر آج کی ٹریول انڈسٹری میں شاید سب سے بڑا طبقہ ہیں جن کی طرف مارکیٹ میں توجہ نہیں کی جاتی اور ان کی ضروریات کا اس طرح خیال نہیں کیا جاتا جس کے وہ حق دار ہیں۔ کریسنٹریٹنگ اور امریکا میں قائم ایک فرم دینار اسٹینڈرڈ کی جانب سے گذشتہ سال جاری کردہ ایک مطالعے کے مطابق مسلم سیاح سال 2011ء میں سالانہ 126 ارب ڈالرز سیر وسیاحت پرخرچ کررہے تھے۔ 2020ء تک یہ رقم 192 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔

install suchtv android app on google app store