ایمازون کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس شروع کرنے کا اعلان

  • اپ ڈیٹ:
ایمازون نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس شروع کرنے کا اعلان فائل فوٹو ایمازون نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس شروع کرنے کا اعلان

ایمازون آئندہ سال پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز کا آغاز کریگا، پروجیکٹ کوئپر کے ذریعے پاکستانی صارفین تیزترین سروس تک رسائی حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ اور ایمازون کے پروجیکٹ کوئپر کے وفد کے درمیان اہم میٹنگ منعقد ہوئی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق اب جلد ہی پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

ایمازون نے لو ارتھ آربٹ (ایک ای او) سیٹلائٹ اقدام کے تحت پروجیکٹ کوئپر شروع کیا ہے جو 2026 کے آخر تک پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ خدمات شروع کرنے جارہا ہے۔ اربوں ڈالر کی عالمی سرمایہ کاری کے حامل اس پروجیکٹ کو دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے


کوئپر پروجیکٹ کے تحت خاص طور پر ایسے علاقوں میں انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کی جائیں گی جو دور دراز واقع ہیں اور جہاں انٹرنیٹ تک رسائی مشکل ہے۔ پاکستان میں ایمازون کی جانب سے دلچسپی دکھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پروجیکٹ کوئپر کا پاکستان میں آنا ڈیجیٹل شمولیت کو آگے بڑھانے اور ہمارے کنیکٹیویٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ڈیجیٹل نیشن پاکستان کی تعمیر کے حکومت کے وژن سے ہم آہنگ ہے جہاں ہر شہری کو جغرافیہ سے قطع نظر، تیز رفتار، سستی اور محفوظ انٹرنیٹ خدمات تک رسائی حاصل ہو۔

3,236 سیٹلائٹس کی بڑی تعداد کے ساتھ پروجیکٹ کوئپر کا مقصد اعلی کارکردگی کا حامل براڈ بینڈ فراہم کرنا ہے، جو سستے ٹرمینلز کے ذریعے 400 ایم بی پی ایس تک کی رفتار فراہم کریگا۔

install suchtv android app on google app store