امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے، جس کے تحت یہ ایپ امریکا میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے گی۔
 
            		              		
                                          
                    
                                           
                     
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کی فروخت کا منصوبہ امریکی تقاضوں کے مطابق ہے، جبکہ اس معاملے میں چینی صدر نے مثبت کردار ادا کیا۔
اس موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بتایا کہ نئی امریکی کمپنی کی متوقع مالیت 14 بلین ڈالر ہوگی۔