وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان آنے والی 2 متاثرہ انٹرنیٹ کیبلز کی مکمل بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ممبر صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ اگر 3 نئی کیبلز پاکستان آ رہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل برقرار کیوں ہیں؟
اس پر سیکرٹری آئی ٹی نے وضاحت کی کہ یمن کی پیچیدہ صورتحال کے باعث مشکلات درپیش ہیں اور فی الحال 4 سے 5 کیبلز متاثرہ ہیں جن کی مرمت میں وقت لگے گا۔
وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روٹس پر منتقل کی ہے۔