خلائی سفر سے انسانی خلیات میں کیا تبدیلی آجاتی ہے؟ ناسا کا ہولناک انکشاف

سائنس دانوں نے تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ خلائی سفر سے خون بنانے والے خلیات پر بہت برا اثر مرتب ہوتا ہے فائل فوٹو سائنس دانوں نے تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ خلائی سفر سے خون بنانے والے خلیات پر بہت برا اثر مرتب ہوتا ہے

ناسا کے متعدد خلائی مشنز کے دوران سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں یہ ہولناک انکشاف کیا ہے کہ خلائی سفر سے خون بنانے والے خلیات پر بہت برا اثر مرتب ہوتا ہے۔

یہ تحقیقی مطالعہ اسپیس ایکس کے 4 مشنز کے دوران کیا گیا، جس میں خون بنانے والے بنیادی خلیات (اسٹیم سیلز) خلا میں بھیجے گئے تھے، یہ خلیات خون اور مدافعتی نظام کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

ناسا کی مالی معاونت سے کی گئی اس تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ اسٹیم سیلز میں تیزی سے بڑھاپے کے اثرات ظاہر ہو گئے ہیں، اس تحقیق کے لیے مختلف عطیہ دہندگان کی اندرونی ہڈی سے خلیات لیے گئے تھے، جن کا خلا سے واپسی پر مشاہدہ کیا گیا، یہ خلیات دسمبر 2021 سے مارچ 2023 تک کے مشنز میں خلا میں بھیجے گئے تھے اور پھر ان کا زمین پر موجود ان ہی عطیہ دہندگان کے خلیات سے موازنہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ خلا میں بھیجے گئے خلیات کی نئی خلیات بنانے کی صلاحیت کم ہو گئی ہے، ڈی این اے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ گیا اور کروموسومز کے آخر میں تیزی سے بڑھاپے کے آثار دکھائی دیے۔

محققین کے مطابق یہ اثرات کم کشش ثقل اور خلا میں زیادہ تابکاری کی وجہ سے رونما ہوئے۔ خلا میں یہ خلیات زیادہ سرگرم ہو جاتے ہیں، جس سے ان کے ذخائر ختم ہو جاتے ہیں اور انھیں آرام اور بحالی کا وقت نہیں ملتا۔

خلیات میں سوزش اور توانائی پیدا کرنے والے مائٹوکونڈریا میں دباؤ کے آثار بھی دیکھے گئے اور کچھ جینی حصے فعال ہوئے جو عام حالات میں خاموش رہتے ہیں۔

مطالعے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ مختلف عطیہ دہندگان کے خلیات خلا میں مختلف انداز سے رد عمل دیتے ہیں۔

ڈاکٹر کیتریونا جیمیسن نے کہا کہ کچھ افراد کے خلیات میں بڑھاپے کے اثرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت زیادہ تھی۔

واضح رہے کہ زمین پر فضا اور مقناطیسی فیلڈ تابکاری سے حفاظت فراہم کرتے ہیں، لیکن خلا میں یہ خلیات زیادہ توانائی والی تاب کاری سے متاثر ہو جاتے ہیں۔

جس سے ڈی این اے کو نقصان، کینسر، اعصابی اور دل و خون کی بیماریاں اور مدافعتی نظام کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ کم کشش ثقل کی وجہ سے ہڈیوں کی کثافت کم اور پٹھے سکڑ سکتے ہیں۔

اگر اسٹیم سیلز خراب ہو جائیں تو جسم کے ٹشوز کو ٹھیک کرنے، مدافعتی نظام کی نگرانی اور کینسر سے لڑنے اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت کم ہو سکتی ہے اور عمر کے اثرات بڑھ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store