ایشیا کپ میں اصل ٹرافی سے محروم رہنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے اپنی ایک پوسٹ میں ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کی، حالانکہ بھارتی ٹیم کو اپنی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کی اصل ٹرافی دی ہی نہیں گئی تھی۔
شائقین کرکٹ نے اس رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب اصل ٹرافی نہیں ملی تو جعلی تصاویر شیئر کرنے کا کیا مقصد ہے؟
واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم اپنی ضد پر قائم رہی اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔
تاہم صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے اور بھارتی ٹیم تقریب میں کسی اور سے بھی ٹرافی وصول نہ کرسکی۔
بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کیا اور ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی ۔