ارشد ندیم کا عالمی چیمپئن شپ میں شکست کے بعد قوم کے نام خاص پیغام

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فائل فوٹو اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناکامی کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ وہ سب کی سپورٹ پر شکر گزار ہیں۔

فائنل میں وہ وہ رزلٹ حاصل نہیں کر سکے جس کی انہیں امید تھی، لیکن انہوں نے کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیسے بڑے ایونٹ میں قوم کی نمائندگی پر فخر ہے۔

ارشد ندیم نے مزید کہا کہ سب کی دعائیں اور حوصلہ افزائی میرے لیے بہت معنی رکھتی ہیں۔

میں جانتا ہوں کہ میں نے آپ سب کو مایوس کیا، لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ آنے والے وقت میں بڑے اور مضبوط انداز میں واپسی کروں گا۔

آپ کے فخر کے لئے بھرپور محنت کروں گا، حقیقت یہ ہے کہ مجھے چار جولائی سے انجری کا سامنا ہے۔

انجری کی وجہ سے میری تیاری اور فٹنس لیول متاثر ہوا، تمام چیلینجز کے باوجود اپنا بہترین دیا۔

install suchtv android app on google app store