ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، جہاں ابتدائی سیشن میں کینیڈا اور اسپین نے ایک ایک گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
کینیڈا کے ایون ڈنفی نے 35 کلو میٹر واک کے مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جبکہ اسپین کی ماریہ پریز نے اسی ایونٹ میں خواتین کے مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
پاکستان کی امیدیں جیولن تھرو کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سے وابستہ ہیں، جو 17 ستمبر کو ایکشن میں نظر آئیں گے اور میڈل کے لیے زور آزمائی کریں گے۔