وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں جاپان کا دورہ کریں گے

وزیرِاعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں جاپان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان 7 سے 9 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے-

یہ کسی بھی پاکستانی وزیرِ اعظم کا 20 سال بعد جاپان کا دورہ ہو گا۔ جاپان سے قبل وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کا دورہ بھی کر رہے ہیں،سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ ان کا دورہ ملائیشیا 5 سے 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتوں میں ملائیشیا کی مسلح افواج اور ملائیشیا کی بحریہ کے سربراہان کے دورہ پاکستان بھی متوقع ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترکیہ کا ایک اعلی سطح وفد بھی آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا۔

 

 

install suchtv android app on google app store