16 سالہ آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی

16 سالہ آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی فائل فوٹو 16 سالہ آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی

شگر کی نوجوان کوہ پیما آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ آمنہ نے یہ کامیابی ساتھی کوہ پیما محبوب علی کے ساتھ مل کر حاصل کی۔

چوٹی پر پہنچ کر آمنہ شگری نے قومی پرچم سبز ہلالی کو لہرا کر ملک کا نام روشن کیا۔ اس کے ساتھ ہی آمنہ شگری شگر کی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں جنہوں نے سات ہزار میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کیا ہے۔

قبل ازیں آمنہ شگری نے 6000 میٹر بلند خسر گنگ چوٹی سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے اور وہ ٹو ایکسپڈیشن ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

آمنہ شگری نے کہا ہے کہ میری یہ کامیابی میں پاکستان کے نام وقف کرتی ہوں، اور میرا خواب ہے کہ دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی، ماؤنٹ ٹو، پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرا سکوں۔

install suchtv android app on google app store