پاکستان کی کھیل کے میدان میں بڑی کامیابی، ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب

پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب ہو گیا۔ فائل فوٹو پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب ہو گیا۔

بھارت کو کھیلوں میں ایک اور ہزیمت کا سامنا، پاکستان نے بھارت کیخلاف سپورٹس ڈپلومیسی میں بڑی جیت حاصل کر لی۔ پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب ہو گیا۔

پاکستان کے خالد محمود نے بھارت کےاجے سنگھ کو نوکے مقابلے میں اٹھارہ ووٹ سے ہرایا،انتخاب تھائی لینڈ میں ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں ہوا۔

خالد محمود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیں، ایشیائی سطح پر پاکستان کی اسپورٹس قیادت پر اعتماد میں اضافے کا مظہر ہے۔

ایشین باکسنگ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت خطے میں تعاون کو فروغ دے گی۔

صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصرتونگ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے۔

صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن ناصر تونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے۔

خالد محمود کا انتخاب پاکستان کے مثبت امیج اور اسپورٹس ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔

install suchtv android app on google app store