جسٹس طارق محمود ڈگری کیس: سندھ ہائیکورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود ڈگری کیس میں فریقین کو طلب کر لیا فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود ڈگری کیس میں فریقین کو طلب کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کی ایل ایل بی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل صلاح الدین احمد ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ ممبران نے طارق محمود کی ڈگری منسوخ کی، حالانکہ کسی کی ڈگری بغیر نوٹس منسوخ نہیں کی جاسکتی۔

وکیل نے مزید کہا کہ اس سے قبل آئینی بینچ کے سامنے یہی معاملہ بالکل مختلف نوعیت کا تھا۔

سماعت کے دوران جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کیا کسی ڈگری کے بارے میں انکوائری کے لیے کوئی وقت مقرر کیا جا سکتا ہے؟

جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ڈگری جاری ہونے کے بعد ایسی انکوائری ممکن نہیں ہوتی۔

جسٹس اقبال کلہوڑونے ریمارکس دیئےکہ ہم اس حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری کردیتے ہیں، عدالت نے تین اکتوبر تک فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

install suchtv android app on google app store