سندھ کے سینئر وزیر شرجیل ممین نے ایک ہفتے میں جام صادق پل مکمل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جام صادق پل اب آخری مراحل میں ہے۔
حکومت کی کوشش ہے کہ ایک ہفتے میں جام صادق پل کو مکمل کرلیا جائے، اس پل پر پیدل چلنے اور سائیکلنگ کی بھی سہولت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ مختلف پروجیکٹس پر کام کررہا ہے، خواتین کو الیکٹرک موٹرسائیکل دی جائیں گی۔
چند ہفتوں کے بعد ڈبل ڈیکر بسیں بھی کراچی پہنچ جائیں گی جب کہ سندھ میں الیکٹرک بس بنانےکے پلانٹس لگیں گے۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ گیس کمپنی نےلائنیں منتقل کرنے کے لیے کروڑوں روپے مانگےتھے، ایک ادارے سے بات چیت کررہے ہیں، یلو لائن بی آرٹی اور اس کے ڈپوز پر کام جاری ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ چین دھابیجی میں مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانا چاہتا ہے، توانائی سیکٹر سمیت مختلف معاملات پر چین میں بات ہوئی ہے، صدر زرداری چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگوں کو چین میں تربیت دی جائے۔