نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزام میں 2 یوٹیوبرز کو گرفتار کرلیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے
ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزام میں سانگھڑ سے 2 یوٹیوبرز کو گرفتار کرلیا، دونوں یوٹیوبرز کا تعلق ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپرو سے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالعزیز اور محمد ذاکر شر درخواست کنندہ کو بلیک میل کر کے پیسے مانگ رہے تھے
گرفتار ملزمان کے موبائل فون تحویل میں لے لئے گئے، دوسری جانب سائبر کرائم نے بدین میں بھی کارروائی، کرتے ہوئے ملزم زین العابدین کو گرفتار کرلیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔