مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث کراچی میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل (جمعرات)بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بعض نجی اسکولوں کے طلبہ کو گھر بیٹھے آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی میں کل(جمعرات) تمام سرکاری اسکول اور کالجز بھی بند رہیں گے،محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل(جمعرات) بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں آج بھی تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند تھے۔