تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں تعلیم کے معیار کو بہترین بنائیں، تمام صوبوں میں تعلیم پر سب سے زیادہ بجٹ خرچ ہوتا ہے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلی ہاوس میں ٹیچنگ لائسنس کی تقسیم اسناد تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کہا کہ سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی لانے کا پختہ عزم ہے۔

ٹیچنگ لائسنس کا اجراء ایک تاریخی سنگ میل ہے۔سندھ کا تعلیمی مستقبل علم، اخلاق اور عمدگی پر استوار ہوگا۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ لائسنس سسٹم کو نجی اسکولوں اور اسپیشل ایجوکیشن تک وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ تعلیم کو خدمت اور کردار سازی کا ذریعہ بنائیں ہمیں اسکولوں سے زیادہ باصلاحیت اساتذہ کی ضرورت ہے

تقریب میں 619 اساتذہ کو ٹیچنگ لائسنس اور تقرری کی اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب سےوزیرتعلیم سید سردار شاہ، آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر ساجد علی، اورسیکرٹری تعلیم زاہد عباسی نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رسول بخش عباسی نے اساتذہ کو لائسنس دینے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تقریب میں بڑی تعداد میں طلباء اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store