وزیراعلیٰ سندھ کا این ای ڈی یونیورسٹی میں دو نئے منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں دو نئے منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں فوڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی نئی عمارت اور طلباء کے لئے انٹرنیشنل گرلز اینڈ بوائز ہاسٹل کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت خواتین کی تعلیم کے لیے اہم قدم کر رہی ہے،جبکہ این ای ڈی یونیورسٹی میں باون طالبات کے لیے گرلز ہاسٹل بھی تعمیر کی گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ نو کروڑ پچاسی لاکھ روپے کی لاگت سے خواتین کی رہائش کے لئے ہاسٹل تعمیر کی گئی ہے۔

تقریب میں چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق رفیع، چیرمین سی آئی سی سی سندھ سروش حشمت لودہی،وائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر محمد طفیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store