وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا، حادثے کی شکارعمارت پرکمیٹی کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا

سانحہ لیاری کی تحقیقات کیلئے وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا۔ فائل فوٹو سانحہ لیاری کی تحقیقات کیلئے وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا۔

سانحہ لیاری کی تحقیقات کیلئے وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا، حادثے کی شکار عمارت پر کمیٹی کی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ بڑا سانحہ ہے، ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، کوشش تھی لوگوں کو ملبے سے زندہ نکال لیں۔

عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہآگرہ تاج میں کل سامنے آنیوالی ایک اور مخدوش بلڈنگ کچھ سال پہلے ہی بنی تھی۔

دیکھیں گے اس کی تعمیر کی اجازت کس نے دی، لوگوں کو مخدوش بلڈنگ خالی کرنے کہا جاتا ہے تو رہائشی حکومت سے کہتے ہیں متبادل جگہ دو، کراچی میں پانچ سو سے زائد خطرناک عمارتیں ہیں۔

جن میں زیادہ تر ضلع جنوبی میں ہیں، ان کا متبادل حل ڈھونڈیں گے۔

install suchtv android app on google app store