دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ، سیلابی پانی حفاظتی بند سے جا ٹکرایا

  • اپ ڈیٹ:
دریائے سندھ فائل فوٹو دریائے سندھ

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، سیلابی پانی سیہون کے کچے کے علاقے تک پہنچ گیا۔

دریائے سندھ کا سیلابی پانی ایل ایس بچاؤ لاڑکانہ سیہون حفاظتی بند سے جا ٹکرایا۔

تحصیل سیہون کی تین یونین کونسلز کے کچے کے علائقوں میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

تین یونین کونسلز کے تیس سے زائد دیہات کا سیہون اور بھان سیدآباد شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کی ہزاروں ایکڑ کھڑی فصل بھی زیر آب آگئی۔

کچے کے دیہاتیوں نے ضلعی انتظامیہ سے سرکاری کشتیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

install suchtv android app on google app store