صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس تک جا پہنچا، جس سے شہریوں میں سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
ماہرینِ صحت کے مطابق موسم میں تبدیلی کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ممکنہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب، شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ بتایا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد تک جا پہنچا، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ موسم آج کچھ مرطوب رہے گا۔