بغیراجازت دوسری شادی کرنا شوہرکومہنگا پڑ گیا ، لاہورہائیکورٹ نے 3 سال قید کی سزا سنا دی

بغیراجازت دوسری شادی کرنا شوہرکومہنگا پڑ گیا ، لاہورہائیکورٹ نے 3 سال قید کی سزا سنا دی فائل فوٹو بغیراجازت دوسری شادی کرنا شوہرکومہنگا پڑ گیا ، لاہورہائیکورٹ نے 3 سال قید کی سزا سنا دی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم  نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کی اپیل مسترد کر تے ہوئے 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی  سزا کو برقرار رکھاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شوہر نے پہلی شادی 1999 میں اور دوسری 2017 میں کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر بیوی پرانی ہو جائے تو کیا نئی شادی کی گراؤنڈبن جاتی ہے؟ اگر عورتیں بھی ایسا کرنا شروع ہو جائیں تو معاشرے کا کیا حال ہو گا؟

لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے والے مجرم کو 3 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  اپیل میں سزا کے خلاف آپ کی کیاگراؤنڈز ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس نے پہلی بیوی کو بسانے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ دعویٰ دوسری شادی سے پہلے کیا گیا یا بعدمیں؟مجرم کا وکیل چیف جسٹس کے سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

install suchtv android app on google app store