شیخوپورہ میں 20 ہزارغیرقانونی گندم کے تھیلے برآمد

شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 20 ہزار سے زائد غیرقانونی گندم کے تھیلے برآمد ہوئے فائل فوٹو شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 20 ہزار سے زائد غیرقانونی گندم کے تھیلے برآمد ہوئے

شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 20 ہزار سے زائد غیرقانونی گندم کے تھیلے برآمد ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق انتظامیہ نے تمام ذخیرہ شدہ گندم کو سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گندم کے مالکان کے پاس فوڈ گرینز کا لائسنس موجود نہیں تھا، جو واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلور ملز کو گندم 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جا رہی ہے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے ذخائر ڈیکلیئر کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مقررہ وقت کے بعد غیر اعلانیہ اسٹاک رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اور سیلابی صورتحال کا فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

install suchtv android app on google app store