وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025ء کی منظوری دے دی

  • اپ ڈیٹ:
وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025ء کی منظوری دے دی فائل فوٹو وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025ء کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025ء کی منظوری دے دی ، نئی گندم پالیسی کے تحت کسانوں کو مناسب قیمت دی جائے گی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی فصل کلیدی اہمیت کی حامل ہے، گندم پاکستان کے لوگوں کی بنیادی خوراک ہے، گندم ملک کے کسانوں کے لیے آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے، حکومت کسانوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی سے متعلق اجلاس میں ہوا،  حکومت مستحکم ذخائر اور کسانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹجک اسٹاک خریدے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز گندم پالیسی26-2025سےمتعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب، سندھ،بلوچستان اورگلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی ، خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلی کے نمائندے،جموں وکشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے ۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی فصل کلیدی اہمیت کی حامل ہے، گندم پاکستان کے لوگوں کی بنیادی خوراک ہے، گندم ملک کے کسانوں کے لیے آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے، حکومت کسانوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پالیسی کیلئے صوبوں،کسان تنظیموں سمیت ہر کسی سے مشاورت کی، مشاورت کی بنیاد پر ہی حکومت قومی گندم پالیسی کا اعلان کر رہی ہے، پالیسی کا مقصد عوامی مفادات کا تحفظ اور کسانوں کا منافع یقینی بنانا ہے، متفقہ پالیسی کی تیاری میں صوبائی حکومتوں کا تعاون قابل تعریف ہے۔ 

install suchtv android app on google app store