لاہور کے علاقے ہنجروال میں مبینہ طور پر مضرِ صحت دہی بڑے کھانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد شامل ہیں، جبکہ 24 سالہ علی شیر کی حالت نازک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد واقعے کی مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔