اسلام آباد میں دودھ، دہی اور دیگر ڈیری آئٹمز کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ روزمرہ استعمال کی یہ اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد میں دودھ، دہی، پنیر اور مکھن جیسی بنیادی غذائی اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران 10 سے 15 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ریٹ لسٹ کے باوجود بعض دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔
عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی پر کنٹرول کرے، تاکہ عام عوام بھی اپنی بنیادی ضروریات آسانی سے پوری کر سکے۔ ہر چیز کو لوگوں کی دسترس میں لانا وقت کی ضرورت ہے۔