راولپنڈی میں جرگے کے حکم پرلڑکی قتل، مقدمہ میں غیرت اورشواہد مٹانے کی دفعات شامل

  • اپ ڈیٹ:
راولپنڈی میں جرگے کے حکم پرلڑکی قتل مقدمہ میں غیرت اورشواہد مٹانے کی دفعات شامل فائل فوٹو راولپنڈی میں جرگے کے حکم پرلڑکی قتل مقدمہ میں غیرت اورشواہد مٹانے کی دفعات شامل

راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر اٹھارہ سال کی شادی شدہ لڑکی کے قتل کےمقدمے میں غیرت کے نام پر قتل اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل کرلی گئیں۔

ابتدائی طورپر مقتولہ کےخاوند کی جانب سے اہلیہ کے اغوا پرمقدمہ درج کروایا گیا،ملزم سیف الرحمان سے قبرکی کھدائی میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد کرلیے۔

پولیس نےملزم سےغائب کی گئی قبرستان کمیٹی کی رسید بھی برآمدکرلی،مقتولہ کی لاش قبرستان لے جانیوالے رکشےکی برآمدگی کے لیےپولیس ٹیمیں روانہ ہوگئیں،اپلائیڈ فار رکشہ ملزم خیال محمد نے ملزمان کوفراہم کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store