لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

  • اپ ڈیٹ:
لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا فائل فوٹو لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائیر لائن ائیر بلیو کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ائیر پورٹ زرائع نے کہا کہ  نجی ائیر لائن کی پرواز لاہور سے کراچی جارہی تھی، پرواز ابھی رن وے پر ٹیک اف کے لیے تیار ہی تھی کہ پرندہ ٹکرا گیا،  جہاز کو واپس پارکنگ  میں کھڑا کر دیا گیا۔

پرواز کے ٹیک اف سے پہلے پرندہ جہاز کے  سامنے سے گزرتے کرتے ہوئے ٹکرایا،جہاز کا ائیر وردی نیس ٹیم نے معائنہ شروع کردیا۔

اطلاعات کے مطابق جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب وزیراعلی مریم نواز نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کا مشن، انتظامی اداروں کو ایئرپورٹس کے قریب واقع حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن دےدی۔ 

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر نو برڈ زون میں آپریشن تیز، ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے،  "نو برڈ زون" کے تحت ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ محفوظ بنانے کا گرینڈ آپریشن تیز کر دیا گیا۔

وائلڈ لائف و ای پی اے فورسز اورضلعی انتظامیہ نے نو برڈ زون میں کارروائیاں شروع کر دیں۔

install suchtv android app on google app store