خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خیبر میں لنڈیکوتل اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ملاکنڈ میں بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئیں۔ زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔