خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم “فتنہ الہندستان” کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فائل فوٹو خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم “فتنہ الہندستان” کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم “فتنہ الہندستان” کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی سرپرست دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔

پاک فوج نے ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

install suchtv android app on google app store