باجوڑ کے کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

باجوڑ کے کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق فائل فوٹو باجوڑ کے کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل میں گراؤنڈ میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے میں واقع کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی ،پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوا ہے، زخمی کو طبی امداد جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی جاری ہیں جبکہ شواہد اکھٹے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store