سریاب واقعہ مکمل طور پر بے قابو تھا، روک تھام ممکن نہ تھی: حمزہ شفقات

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات فائل فوٹو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ سریاب دھماکے کا واقعہ مکمل طور پر کنٹرول سے باہر تھا اور اس کی روک تھام ممکن نہیں تھی۔ کوئٹہ میں پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جلسے کے منتظمین کو تین بار جلسہ ختم کرنے کا کہا گیا مگر ہدایت کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کی عمر 30 سال سے کم تھی تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ جلسہ گاہ کے لیے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، اگر دھماکا اندر ہوتا تو نقصان کہیں زیادہ ہوتا۔

حمزہ شفقات نے مزید کہا کہ دھماکا جلسہ ختم ہونے کے 45 منٹ بعد پیش آیا، جبکہ سیاسی جماعت کو پہلے ہی سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا گیا تھا۔ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کیا جاتا تو یہ سانحہ نہ ہوتا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سریاب واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، اس کی روک تھام ممکن نہیں تھی، بی این پی کے جلسے پر 120 پولیس اہلکار تعینات تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر بھی سکیورٹی تھریٹ الرٹ ہے، آئندہ مغرب کی نماز کے بعد جلسےجلوسوں کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

install suchtv android app on google app store