خیبرپختونخوا حکومت کا شہریوں کے تحفظ کے لیے پینک بٹن لگانے کا فیصلہ

پینک بٹن لگانے کا فیصلہ فائل فوٹو پینک بٹن لگانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پینک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کے تحت عوامی مقامات، دفاتر اور دیگر اہم مقامات پر فوری امداد کے لیے پینک بٹن نصب کیے جائیں گے تاکہ خطرے کی صورت میں شہری فوراً متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت کو بہتر بنانے اور ہنگامی صورتحال میں ردعمل کو تیز کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، اور اس سے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

سی پی او کےپی کاکہنا ہےکہ ابتدائی طورپرپشاورمیں 68 پینک بٹن نصب کیےجائیں گے،پینک بٹن خواتین بازار،تجارتی مارکیٹ اورتعلیمی اداروں کےقریب لگائےجائیں گے۔

پینک بٹن کےذریعےمردوخواتین بروقت اپنی شکایت سے پولیس کوآگاہ کرسکیں گی۔

سی پی او کےپی کےمطابق پینک بٹن پولیس کنٹرول روم سےمنسلک ہوگا،بٹن کے استعمال سے شکایت کنندہ کی آڈیو ویڈیو کنٹرول روم کوموصول ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store