خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوگئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کے ساتویں اسپیل نے تباہی مچا دی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث اب تک 200 سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا بیٹھے اور متعدد لاپتا ہیں جبکہ کئی مکانات منہدم ہوگئے۔
باجوڑ میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات منہدم ہو گئے، کئی علاقے زیرِ آب آ گئے اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا، جبکہ مختلف حادثات میں کم از کم 9 افراد جاں بحق…
پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے والوں میں افغان شہری دہشت گرد عبداللہ عرف جواد بھی شامل ہے، جو متعدد…