بھارتی فوج کی لائن آف کنٹڑول کی خلاف ورزی, ایک خاتون زخمی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹڑول خلاف ورزی بھارتی فوج کی لائن آف کنٹڑول خلاف ورزی

بغل میں چھری ، منہ میں رام رام، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹڑول کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے آزادکشمیر کے نکیال نکیال سیکٹر میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرنکیال سیکٹرکے علاقے دٹوٹ میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔فائرنگ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے ، بلا اشتعال فائرنگ سے علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ گزشتہ روز بھی بھارت نے شگر گڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔

install suchtv android app on google app store