آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون زخمی

آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے، آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں

اسسٹنٹ کمشنر نکیال محمد ایوب کے مطابق بھارتی فوج نے آج ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی، نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج گزشتہ دو ماہ میں متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرچکی ہے جس میں اب تک پاکستان کے کئی فوجی جوان اور شہری شہید ہوچکے ہیں لیکن پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ،،نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی کنڑول لائن پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود بھارتی جنگی جنون کا کم نہ ہونے سے سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہورہے ہیں

install suchtv android app on google app store