مقبوضہ کشمیرمیں ہیرا نگر پولیس اسٹیشن پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ، جموں ریجن میں ہیرا نگر پولیس اسٹیشن پر آٹورکشہ میں آنے والے حریت پسندوں نے حملہ کیا
حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے، ہلاک ہونیوالوں میں 6 فوجی اور 4 پولیس اہلکار شامل ہیں، حملہ آور ٹرک اغوا کرکے ضلع سامبا کی جانب فرار ہوگئے، حملہ آوروں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق 3 سے 4 شدت پسندوں نے حملہ کیا۔