یوم استحصال کشمیر: مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ، مکمل ہڑتال کی کال

مقبوضہ کشمیر کے عوام پانچ اگست کو ‘یوم استحصال کشمیر اور یوم سیاہ‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔ فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر کے عوام پانچ اگست کو ‘یوم استحصال کشمیر اور یوم سیاہ‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام پانچ اگست کو ‘یوم استحصال کشمیر اور یوم سیاہ‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔ کل حریت کانفرنس کی کال پر پوری وادی میں مکمل ہڑتال کی کال، بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پوسٹرچسپاں، جس پر پانچ اگست دوہزار انیس کے اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اور لکھا ہے کہ کشمیری اپنی مادر وطن پر اس کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کی خصوصی ریاست حیثیت کے خاتمے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس اور آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر، بانڈی پورہ ، کپواڑہ اور دیگر اضلاع میں دیواروں اور اہم مقامات پر احتجاجی پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں۔

پوسٹروں کے ذریعے شہداءکی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، جیلوں میں بند د حریت رہنماوں کی تصاویر بھی چسپاں کی گئیں ہیں۔

install suchtv android app on google app store