جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی کال پر سری نگر میں آج مکمل ہڑتال

جموں کشمیر جموں کشمیر

مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں نوجوانوں کے قتل اور بھارتی مظالم کے خلاف آج سری نگر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی کال پرمکمل ہڑتال ہے

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، گرفتاریوں اور خوف و دہشت کی لہر کی شدید مذمت کی ہے. انہوں نے شوپیاں کے علاقے گاگراں میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس کے اہلکاروں کے ہاتھوں چار بے گناہ نوجوانوں کو قتل کو ریاستی دہشتگردی قرار دیا. انہوں نے کہا کہ شوپیاں میں شہید نوجوانوں کے عسکریت پسند ہونے کے جھوٹے دعوے نے بھارتی فورسز کی مجرمانہ ذہنیت آشکار کردیا. دھر بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے شوپیاں میں کشمیریوں کے قتل کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

install suchtv android app on google app store