صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے سماہنی سے گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف 9 مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے جبکہ گرفتاری جنڈی چونترہ کے مقام پر عمل میں آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 9 مئی کے مقدمات سے متعلق کی گئی جس میں ان پر الزامات عائد ہیں۔