داسو ڈیم کیلئے فنڈز کا حصول حکومت کی مالیاتی اداروں سے بات چیت

داسو ڈیم کیلئے فنڈز کا حصول حکومت کی مالیاتی اداروں سے بات چیت فائل فوٹو

سرکاری حکام کے مطابق یہ منصوبہ شروع کرنےکیلئےمقامی بنکوں سے ایک ارب چوالیس کروڑروپے اور اسی کروڑ ڈالر عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل کئے جائیں گے۔

حکومت داسو پن بجلی منصوبے کیلئے فنڈز حاصل کرنے کی غرض سے مختلف مقامی اور عالمی مالیاتی اداروں سے بات چیت کر رہی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق یہ منصوبہ شروع کرنے کیلئے مقامی بنکوں سے ایک ارب چوالیس کروڑ روپے اور اسی کروڑ ڈالر عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل کئے جائیں گے۔

دریا کے بہاؤ پر اس پن بجلی منصوبے سے تقریباً چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ۔

پہلے مرحلے میں منصوبے سے دو ہزار ایک سو ساٹھ میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

حکام نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم کے متاثرہ حصوں کی دوبارہ تعمیر، دریا کے دائیں کنارے سے رسائی سڑک کی تعمیر اور دبیرسے داسو تک ایک سو بتیس کلوواٹ کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کیلئے ٹھیکے دے دئیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store