بھارتی ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ میں ایک لڑکی نے لڑکے کے اوپر تیزاب پھینک دیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ میں ایک لڑکی نے لڑکے کے اوپر تیزاب پھینک دیا۔ لڑکے کو تشویشناک حالت میں جے این میڈیکل کالج میں داخل کرادیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ کے علاقے جیون گڑھ میں ایک لڑکی متاثرہ لڑکے کی یکطرفہ محبت میں مبتلا تھی، اس کی لڑکے کے ساتھ پہلے فون پر بات ہوئی جس کے بعد اس نے اسی لڑکے کے گھر پڑھائی اور بعد میں شادی کی ضد پکڑ لی۔ لڑکے کے گھر والوں نے شادی کی مخالفت کی تو لڑکی طیش میں آگئی اور لڑکے پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث لڑکے کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا۔ پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
سول لائنز کے پولیس افسر انیل انیل سمانیا نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکے کانام فیضان ہے اور اس کا گزشتہ 6 ماہ سے ملزم لڑکی کے ساتھ معاشقہ تھا۔ لڑکی نے نظرانداز کئے جانے کے سبب اس پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکا جے این میڈیکل کالج میں انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔