صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی انتقال کر گئیں جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادراورعظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا، ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، قوم ارشد شریف اور اُن کی عظیم والدہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔