چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مالدیپ کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کے وزیر دفاع غسان مامون اور چیف آف ڈیفنس فورس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جس دوران پاک–مالدیپ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
