ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے،قائم مقام صدر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی کہ افغان سرزمین کبھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہارکر رہے ہیں کیونکہ حکومت کاروبار کیلئے محفوظ اور سازگار ماحول یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔
قائم مقام صدر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب مذاکرات ناکام ہو جائیں تو پھر حکومت کے پاس سخت اقدام کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہوتا۔
یوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی کہ افغان سرزمین کبھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے چین، روس اور ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک اور افغانستان کے ساتھ تعمیری تعلقات جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔