پاکستان او آئی سی کی تیسری واٹر کونسل کے رکن منتخب ہوگئے

پاکستان او آئی سی کی تیسری واٹر کونسل کے رکن منتخب ہوگئے فائل فوٹو پاکستان او آئی سی کی تیسری واٹر کونسل کے رکن منتخب ہوگئے

پاکستان کا ایک اوراعزاز ،  جدہ میں او آئی سی وزرا برائے آبی وسائل کے پانچویں اجلاس میں او آئی سی کی تیسری واٹر کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب سید فواد شیرنےاجلاس میں سندھ طاس معاہدے کا معاملہ بھی اٹھا دیا ۔ جدہ میں ہونے والے اجلاس میں مصر نے پانچویں کانفرنس کی صدارت سعودی عرب کے حوالے کی ۔

پاکستان کےمستقل  مندوب سید فواد شیرنے سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی سے متعلق غیرقانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کا حوالہ اور معاہدےپر مکمل عملدرآمد پر زور دیا ۔ رکن ممالک نے پاکستان کو متفقہ طور پر او آئی سی واٹر کونسل کا رکن منتخب کیا ۔ اجلاس میں پانی پر او آئی سی کے درمیان تعاون پر جامع فریم ورک اور روڈ میپ پیش کیا گیا اور پانی سےمتعلقہ معاملات پر  او آئی سی کی قرارداد منظور کی گئی ۔ وزارتی اجلاس میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ۔

install suchtv android app on google app store