فارن پالیسی نے پاکستان کے معدنی ذخائر کو عالمی معیار کے مطابق سب سے اہم قرار دے دیا

امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کے قدرتی وسائل کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا ہے فائل فوٹو امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کے قدرتی وسائل کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا ہے

امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کے قدرتی وسائل کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا ہے۔ پاکستان کے معدنی ذخائر تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر پھیلے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے حامل ہیں اور برطانیہ کے رقبے سے تقریباً دگنے ہیں۔

ان وسائل سے ملک کو معاشی، تکنیکی اور سماجی ترقی کے وسیع مواقع حاصل ہو سکتے ہیں۔

پاکستان میں معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 تشکیل دی گئی ہے۔

اس پالیسی کے تحت بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں، روزگار کے مواقع اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ریکوڈک منصوبے کے تحت بیرون ملک تربیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معدنی ذخائر کے پائیدار استعمال سے ملک میں خودکفالت اور طویل المدتی ترقی ممکن ہو سکے گی۔

امریکی جریدے کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی تعاون اور ٹیکنالوجی کے اشتراک سے معدنیات کے شعبے میں مزید پیش رفت کا امکان، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ مزید مضبوط ہو گی۔

معدنی ذخائر کو موثر طریقے سے استعمال کرنے پر ملک میں سماجی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store