نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بڑے پیمانے پر بھرتیوں اور دفاتر کے قیام کے لیے مختلف اضلاع میں متعدد پلاٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرونِ سندھ کے 9 اضلاع کے لیے 200 جونیئر ایگزیکٹیو (ڈیٹا انٹری اپریٹرز) بھرتی کرے گی۔
بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ مقرر کی گئی ہے، جب کہ عمر کی بالائی حد 25 سال رکھی گئی ہے۔ امیدواروں کے لیے واک ان انٹرویوز 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نادرا سندھ کے 11 دیگر اضلاع میں بھی پلاٹس خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں، جہاں نئے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔