نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی فائل فوٹو نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی۔ نادرا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں کاؤنٹرز فعال کردیے گئے ہیں۔

نادرا کی جانب سے مختلف ممالک کے سفارت خانوں میں کاؤنٹرز فعال کیے گئے ہیں۔ کینیڈا میں مونٹریال اور وینکوور، میلان (اٹلی)، مناما (بحرین) اور عمان (اردن) میں کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹلی کے شہر روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

پاکستانی شہری اب ان کاؤنٹرز پر جاکر سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں نئے قوانین کے تحت اب کوئی بھی پاکستانی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ اس کے خاندانی ڈیٹا میں کوئی اجنبی یا غیر متعلقہ فرد (دخل انداز) تو رجسٹرڈ نہیں ہوگیا یا کردیا گیا ہے۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نادرا کے ریکارڈ میں دخل اندازی کیا ہوتی ہے؟ کوئی اجنبی آپ کے فیملی ٹری میں کیسے شامل ہو سکتا ہے؟ اور آپ کو اس کا علم کیسے ہوگا؟

اس حوالے سے نادرا ترجمان سید شباہت علی نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں دخل اندازی کے بارے ناظرین کو تفصیلی آگاہ کیا اور بتایا کہ نئے نظام کے تحت اب کوئی بھی پاکستانی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ ان کے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیر متعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی اجنبی یا غیر متعلقہ فرد کے کسی خاندان میں شامل ہونے کی تین وجوہات ہوتی ہیں پہلی دانستہ طور پر کسی کو خاندان کا رکن بنا دینا دوسری وجہ یہ کہ کسی کو رقم کا لالچ دے کر یا دھوکے سے شامل کرنا اور تیسری وجہ کسی غلطی کے باعث ایسا ہوجانا۔

انہوں نے بتایا کہ 19 جون 2025 سے پہلے اپنی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ’آف آر سی‘ جاننے کیلیے نادرا میں درخواست دینا پڑتی تھی لیکن اب نئے نظام کے تحت آپ نادرا دفتر جاکر بغیر کوئی فیس ادا کیے بغیر اپنی آف آر سی دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ کے موبائل فون میں نادرا کی پاک آئی ڈی ایپلی کیشن ہے تو اس میں آپ کے خاندان کی تمام تر تفصیلات شامل کردی گئی ہیں جسے گھر بیٹھے باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store