نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔ نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اب اپنے شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول کے لیے مزید آسان اور تیز تر سہولتیں استعمال کر سکیں گے۔
اس اقدام کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے لیے سرکاری خدمات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
نادرا نے اس سلسلے میں مختلف آن لائن اور آف لائن سروسز میں بہتری لانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے
تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کسی بھی قسم کی دقت کے بغیر اپنی شناختی کارڈ یا دیگر اہم دستاویزات حاصل کر سکیں۔
نادرا نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے ذریعے اپنے مسائل کا ازالہ کرواسکتے ہیں۔
نائیکوپ کی تجدید کروانی ہو یا پھر آپ کا کارڈ گم ہوگیا ہے یا پھر نائیکوپ کو کینسل کروانا ہے نادرا کی ٹیم برطانیہ میں مختلف علاقوں میں موجود ہوگی۔
مانچسٹر میں علاقے بلیک برن میں 30 اگست بروز ہفتے کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک موبائل رجسٹریشن وین پہنچے گی۔
بریڈ فورڈ کے علاقے شیفیلڈ میں بھی 30 اگست بروز ہفتے کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک موبائل رجسٹریشن ٹیم موجود ہوگی۔