پاکستان نے فلسطین کے شہر غزہ کیلئے 24ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے 100 ٹن سامان پر مشتمل امدادی کھیپ بھیجی گئی۔ امدادی سامان بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا، جو مصر کے راستے غزہ پہنچے گا۔
روانہ کئے گئے امدادی سامان میں آٹا، چاول،مکئی'کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔